What is EigenLayer? | آئی جن لئیر In Urdu

Content is © by @Ilmeaalim (Sir. Muqaddas Shahzad) Top crypto influencer in Pakistan, (Twitter Thread). :star_struck:

ایتھیریم کی بلاک چین کے اوپر لئیر ۲ ایکوسسٹم کے بارے میں یقینا آپ نے سنا ہوگا لیکن آج کل ایتھیریم کے اوپر لئیر ۳ کی بھی باتیں ہو رہی ہیں جس سے ایتھیریم شاید اپنے تمام کمپی ٹیٹرز کے مارکیٹ کیپیٹل کو نگل جائیگا۔

یہ ہے کیا بلا آئیے میں آپکو سمجھاتا ہوں۔

اس کام کیلئے ایتھیریم کے اوپر آئی جن لئیر تیار ہو رہی ہے جو کاسموس اور پولکاڈاٹ کی طرح کا ایتھیریم کے اوپر ایکوسسٹم تعمیر کریگاکہاجا رہا ہےکہ اسکے بعد توایتھیریم کے مخالف تمام چینز کیلئے بیچنے کو کچھ باقی نہیں رہے گا۔ اسکو مزید سمجھاتا ہوں آپکو۔

بٹکوائن کی بلاک چین کے بعد بیحد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ کوئی ایسی بلاک چین لانچ کی جائے جسکے اوپر ڈیپس یعنی ڈی سنٹرالائزڈ پروگرامز (جن میں زیادہ تراپنے ٹوکنز)لانچ کیے جائیں۔ کیونکہ بٹکوائن پر یہ ممکن نہ تھا ۔ سائنسندان سوچ رہے تھے کہ بلاک چین کا ایسا انفراسٹریکچر

کھڑا کیا جائے جہاں سےلوگ سیکیورٹی اور بلاک سپیس لیں اوراسکے اوپر جوچاہےاپنا کریپٹو پراجیکٹ لانچ کر دے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کے یوزکیس کو پیسے سے بڑا دیکھ رہے تھے یعنی لوگ سوچنے لگے کہ کیسے کسی بھی روایتی کاروباری آئیڈیا کو کریپٹو دنیا میں متعارف کروائےجائے جیسا کہ

اگرآپ گیم کے ڈیویلپر ہیں یا کوئی آرٹسٹ ہے ، کریپٹو کی ایکسچینج بنانا چاہتا ہے یا روایتی بنکوں کی طرح کریپٹو میں قرضے کا کاروبار کرنا چاہتا ہیں تو آپکو پوری بلاک چین کا انفراسکرچکر کھڑا کرنے کی بجائے آپ پہلے سے موجود بلاک چینز پر ہی سمارٹ کنٹریکٹ کے ذریعے اپنے بزنس سٹارٹ کریں۔

پھر وٹالک بٹرن نے ۲۰۱۵ میں ایتھیریم لانچ کیا پہلا سمارٹ کنٹریکٹ والا بلاک چین ۔ دنیا نے یہ آئیڈیا ہاتھوں ہاتھ لیا ۲۰۱۵ میں ایتھیریم کے لانچ ہوتے ہی دو سالوں کے اندر اسکی سیکیورٹی اور بلاک سپیس کی اتنی ڈیمانڈ بڑھی کہ اس وقت آئی سی اوز اور کریپٹو کیٹی گیمز کی وجہ سے ایتھیریم

کی چین جیم ہونا شروع ہوگئی ۔ کمپیوٹر سائنٹسٹ ایتھیریم کی مدد کرنے کی بجائے نت نئے سکیل ابیلیٹی کے ماڈلز پیش کرنے لگے یہاں تک کہ ایتھیریم کے کچھ سابقہ فائونڈرز نے بھی ایتھیریم کلرز کی ریس میں شامل ہونے کو ترجیح دی۔
سمارٹ کنٹریکٹ والی چینز میں اتنی باگم دوڑ ہونے لگی کہ

اس دوران مارکیٹ کے بڑے بڑے پلئیرز بھی بھول گئے کہ کچھ چینز اور انکے بزنس ماڈلز انتہائی ناکس اور غیر مستحکم ہیں مگر سب چینز ملکر دھڑ دھڑ ایتھیریم کا کپیٹل نچوڑ رہیں تھیں ایتھیریم پر لانچ ہونیوالے پروگرام زیادہ فیس اور سست ٹرانزکشنز کی وجہ سے دوسرے چینز پر جانا شروع ہو گئے

اس دوران ایتھیریم کے چینز کے اوپر بھی لئیر ٹو سسٹم بننا شروع ہوگیا مگر پھر بھی سال ۲۰۲۱ میں ایتھیریم کلرز نے ایتھیریم کا خوب مارکیٹ شئیر سمیٹا پھر اچانک جب مارکیٹ نے کروٹ لی بولیش مارکیٹ کچھ وجوہات کی وجہ سے کریش ہونا شروع ہوئی تو آہستہ آہستہ ایتھیریم کلرز کے ناکس ماڈل

رنے شروع ہو گئے جسکے ڈومینو اثرات سے دیگر مارکیٹ کے پلئیرز اور گھوکھلے کاروبار بھی بینک کرپٹ ہونا شروع ہو گئے۔
۲۰۲۲کا پورا سال کریپٹو مارکیٹ کیلئے خزاں کے موسم جیسا تھا ساری کریپٹو مارکیٹ بشمول بٹکوائن اور ایتھیریم ڈھیر ہو گئے مگر اس کریش کے ماحول میں ایتھیریم کی چین پر

بننے والی لئیر ۲ چینز جنکا اصل مقصد ایتھیریم کی کمیوں اور خامیوں کو سہارا دینا تھاجن میں سب سے بڑا مسئلہ سکیل ایبیلیٹی کا تھا وہ حل ہونا شروع ہوگیا۔ لئیر۲ چینز نے ایتھیریم کی ٹرانزیکشز کو آف چین پروسس کر کے انکو بیچز کی شکل میں محفوظ کرنا شروع کر دیا جس سے ایتھیریم کے سپیڈ،

فیس اور سکیل ایبیلیٹی کے مسائل ختم ہونا شروع ہو گئے۔ایتھیریم کے یہ لئیر ۲ ایکو سسٹم والے پروجیکٹس نے اس بئیر مارکیٹ میں بھی اچھا خاصا سرمایہ سمیٹا۔ انویسٹرز نے ایتھیریم کلرز کی زمین بوس ہوتی قیمتوں اور غیرمستحکم بزنس ماڈلز کی وجہ سے ایتھیریم کو زیادہ ترجیح دینا شروع کر دی۔

ایتھیریم کی چین پر لئیر ۲ کی کامیابی کے بعد اب لئیر۳ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جسے آئی جن لئیر جیسے پروجیکٹ آگے بڑھائینگے۔ اس لئیر پر ایتھیریم کے اوپر اپلی کیشن سپیسیفک پروگرام لانچ ہونگے جنکا کام مارکیٹ کے دیگر پروجیکٹ کو

مطلوبہ سروسز مہیا کرنا ہوگا نہ کہ اپنی کوئی لئیر ۱ یا لئیر ۲ چین بنانا۔
مثلا اگر کوئی کسی ڈیکس کو کیپیٹل دے سکتا ہے تو وہ اپنا کیپیٹل پرووائڈنگ ایپ بنائیگاتاکہ وہ ایتھیریم کے ایکو سسٹم کی تمام ڈیکسز کو اپنا کیپیٹل کی سروس دے ناکہ وہ ساری انرجی اور وقت لئیر ۱ اور

لئیر ۲ بنانے میں ضائع کرے۔۔ اسی طرح اگر کوئی اوریکل میں ایکسپرٹ ہے ، کوئی گیمرز کو گرافکس بنا کر دے سکتا ہے ، کوئی ڈیٹا کی سروس دے سکتا ہے ، کوئی بریج بنا سکتا ہے تو وہ اپنی اپنی مہارت کے مطابق کریپٹو میں سروس دیگا ناکہ دیگر غیر ضروری معاملات میں الجھے ۔
تو میری نظر میں اگلے بل رن میں ایتھیریم کلرز کو بہت ٹف ٹائم ملنے والا ہے۔ کیونکہ اگلا بیانیہ جو لوگ ہاتھوں ہاتھ لے رہے ہونگے اور اپلیکیشن سپیسیفک ماڈلز ہونگے۔جسکی بنیاد آئی گن لئیر ڈالے گی اسکے بعد اسکی خامیوں کو دور کرنے پر ارتقائی کام شروع

Complete Video :heart:

6 Likes